ایرانی عدلیہ کی خفیہ ایجنٹوں کے خلاف فیصلے تیز کرنے کی ہد ایت

ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایجی نے کہا ہے کہ ایران کے مخالفین کی مدد کرنے والے افراد کے مقدمات کی سماعت تیز کی جائے اور جلد از جلد فیصلے جاری کیے جائیں۔

تہران ۔8اپریل (اے پی پی):ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایجی نے کہا ہے کہ ایران کے مخالفین کی مدد کرنے والے افراد کے مقدمات کی سماعت تیز کی جائے اور جلد از جلد فیصلے جاری کیے جائیں۔العربیہ کے مطابق 28 فروری سے شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی سکیورٹی اداروں نے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر مخالفین کی مدد کرنے کے الزامات ہیں،جن میں اہم ویڈیوز غیر ملکی مخالف چینلز کے ساتھ شیئر کرنا یا حملوں کی حمایت کا اظہار کرنا شامل ہیں۔یہ اقدامات ایران کی جانب سے سکیو رٹی اور عدلیہ کے سخت اقدامات کے تحت کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے ملک کے خلاف ”دشمن کے منصوبوں” کا مقابلہ کر سکے۔