ایرانی وزیرخارجہ کی قطرکے امیر سے ملاقات

دوحہ ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سلطنت عمان کے دورے کے بعد دوحہ میں قطر ی امیرشیخ تمیم بن حمد ال ثانی سے ملاقات کی۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کوقطر کے سرکاری دورے کے موقع پر قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمد ال ثانی کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔