ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف فن لینڈ پہنچ گئے تہران ۔ 31 مئی (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف یورپی ممالک کے اپنے دورے میں فن لینڈ پہنچ گئے ہیں۔ایرانی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ چار یورپی ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں فن لینڈ پہنچے ہیں جہاں وہ فن لینڈ کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ …
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف فن لینڈ پہنچ گئے

مزید خبریں
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف فن لینڈ پہنچ گئے
تہران ۔ 31 مئی (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف یورپی ممالک کے اپنے دورے میں فن لینڈ پہنچ گئے ہیں۔ایرانی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ چار یورپی ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں فن لینڈ پہنچے ہیں جہاں وہ فن لینڈ کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ایران کے وزیر خارجہ نے ہیلسنکی پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں علاقائی مذاکراتی کونسل کا قیام ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وفد کے دورہ فن لینڈ کا مقصد اس ملک کے حکام کے ساتھ مذاکرات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔








