ایرانی وزیر خارجہ کی آستانہ میں قزاخستان کے وزیر خارجہ کیرت سے ملاقات

تہران ۔ 09 جون (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آستانہ میں قزاخستان کے اپنے ہم منصب کیرت عبدررخمانوف سے ملاقات کی ۔ جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق قزاخستان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کے آغاز پر ایران میںہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ ہمیں ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران …

تہران ۔ 09 جون (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آستانہ میں قزاخستان کے اپنے ہم منصب کیرت عبدررخمانوف سے ملاقات کی ۔ جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق قزاخستان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کے آغاز پر ایران میںہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ ہمیں ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران نے دہشت گردی کا سامنا کرتے ہوئے مثبت کردار ادا کیا اور اب ہم سب کو دہشت گردی کےخلاف متحد ہو جانا چاہیے ۔

Leave a Reply