سانتیاگو ۔ 26 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چلی کی صدر مچل بیچلیٹ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے ملاقات میں کہا کہ ایران سیاسی تعلقات میں توسیع کے علاوہ چلی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ میں بھی دلچسپی رکھتا ہے اور وہ اسی مقصد کے تحت ایک بڑے اقتصادی وفد کو …
ایرانی وزیر خارجہ کی چلی کی صدر مچل بیچلیٹ کے ساتھ ملاقات

مزید خبریں
سانتیاگو ۔ 26 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چلی کی صدر مچل بیچلیٹ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے ملاقات میں کہا کہ ایران سیاسی تعلقات میں توسیع کے علاوہ چلی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ میں بھی دلچسپی رکھتا ہے اور وہ اسی مقصد کے تحت ایک بڑے اقتصادی وفد کو اپنے ساتھ لائے ہیں۔چلی کی صدر نے ملاقات کے دوران ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چلی بھی ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔








