واشنگٹن ۔14جون (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے (اے ای او آئی) کے ساتھ تعاون نہیں کرتا تو یو ایس اے اور اس کے اتحادی ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے تیزی سے جوہری توانائی کے مقام فردو …
ایران جوہری توانائی کے نگراں ادارے سے تعاون نہیں کرتا تو دباؤ بڑھایا جائے گا،امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔14جون (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے (اے ای او آئی) کے ساتھ تعاون نہیں کرتا تو یو ایس اے اور اس کے اتحادی ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔
اردو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے تیزی سے جوہری توانائی کے مقام فردو پر اضافی یورینیم افزودہ کرنے والے سینٹری فیوجز نصب کیے اور مزید بھی لگانا شروع کر دیے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کا مقصد اپنے جوہری پروگرام کوایسے طریقوں سے بڑھانا جاری رکھنا ہے جن کا کوئی قابل اعتبار پُرامن مقصد نہیں ہے۔








