واشنگٹن ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا سرپرست ہے،اس کے ساتھ کئے گئے جوہری معاہدے میں سقم ہیں، اس لئے اس کی تجدید نہیں کی جا سکتی۔ جمعہ کو وائٹ ہاﺅس سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔ پاسداران انقلاب دہشت گردی کے سرپرست ہیں انہوں …
ایران دہشت گردوں کا سرپرست ہے، جوہری معاہدے کی تجدید نہیں کرینگے، ٹرمپ کا وائٹ ہاﺅس سے براہ راست خطاب
واشنگٹن ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا سرپرست ہے،اس کے ساتھ کئے گئے جوہری معاہدے میں سقم ہیں، اس لئے اس کی تجدید نہیں کی جا سکتی۔ جمعہ کو وائٹ ہاﺅس سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔ پاسداران انقلاب دہشت گردی کے سرپرست ہیں انہوں نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ پاسداران پر نئی پابندیاں عائد کر دی جائیں۔ ٹرمپ نے ایران کے بارے میں نیا سخت انداز اپنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔









