ایران سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ، سکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ، ایران دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔18جنوری (اے پی پی):ایران سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرحد سے پنجگور میں دہشتگردی کی کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوئے، دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارڈر پر گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا،

ایران سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔