ایران مسئلہ کشمیر پر ثالثی کےلئے تیار ہے، ایرانی سفیر

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ انکا ملک پاکستان اور بھارت کیساتھ اپنے خصوصی تعلقات اور اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر دونوں ملکوں کے مابین ثالثی کیلئے تیار ہے،جس سے خطے میں پائیدار امن و استحکام کو فروغ ملے گی۔ایرانی حکومت اس سلسلے میں کسی بھی تعاون کیلئے اپنی آمادگی …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ انکا ملک پاکستان اور بھارت کیساتھ اپنے خصوصی تعلقات اور اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر دونوں ملکوں کے مابین ثالثی کیلئے تیار ہے،جس سے خطے میں پائیدار امن و استحکام کو فروغ ملے گی۔ایرانی حکومت اس سلسلے میں کسی بھی تعاون کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کر چکی ہے۔جمعہ کو اے پی پی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ دو ملکوں کے درمیان کوئی بھی تنازعہ یا کشیدگی نہ صرف دونوں ملکوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے بلکہ اسکے خطے میں دیگر ملکوں کی معیشتوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ان تنازعات اور تناو کی صورتحال کا خاتمہ ضروری ہے۔ایرانی سفیر نے کہ یہ بات صحیح ہے کہ بعض قوتین خطے میں اپنی موجودگی اور مداخلت کیلئے اس قسم کے تنازعات کو براقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور یہ کسی ایک ملک تک محدود نہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی قسم کی ہو، بری ہے۔

Leave a Reply