ایران میں کرغز سفارتخانے کی سرگرمیاں عارضی معطل، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

بشکیک۔31مارچ (اے پی پی):کرغزستان نے کہا ہے کہ اس نے ایران میں واقع اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ تاس کے مطابق کزغزوزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام موجودہ حالات کے پیش نظر کیا گیا ، ایران میں موجود کرغز شہریوں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہجوم …

بشکیک۔31مارچ (اے پی پی):کرغزستان نے کہا ہے کہ اس نے ایران میں واقع اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ تاس کے مطابق کزغزوزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام موجودہ حالات کے پیش نظر کیا گیا ، ایران میں موجود کرغز شہریوں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہجوم والی جگہوں اور ممکنہ طور پر خطرناک علاقوں سے دور رہیں، ذاتی حفاظت کے اصولوں پر سختی سے عمل اور مقامی قوانین کی پابندی کریں۔ مزید برآں، شہریوں کو ہر وقت اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے اور سرکاری ہدایات پر نظر رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔وزارت نے اپنے شہریوں کو عارضی طور پر ایران کا سفر کرنے سے بھی گریز کرنے کا مشورہ دیا ۔ کسی ہنگامی صورتحال یا قونصلر معاونت کی ضرورت کی صورت میں شہریوں کو وزارت خارجہ کے قونصلر ڈیپارٹمنٹ کی ہاٹ لائن یا ہمسایہ ممالک میں قائم کرغز سفارتی مشنز سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں