ایران نے جوہری پروگرام ، بیلسٹک میزائلوں کی پیداوار پر کام دوبارہ شروع کردیاہے، اسرائیلی وزیر اعظم

تل ابیب۔31دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائلوں کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے پر کام کاآغاز کردیاہے۔ تاس کے مطابق فاکس نیوز کو انٹرویو میں ایران کے بیلسٹک اور جوہری پروگراموں کی بحالی میں پیش رفت بارے سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نےایران کو دونوں شعبوں میں کافی حد تک پیچھے چھوڑ دیا، لیکن وہ …

تل ابیب۔31دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائلوں کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے پر کام کاآغاز کردیاہے۔ تاس کے مطابق فاکس نیوز کو انٹرویو میں ایران کے بیلسٹک اور جوہری پروگراموں کی بحالی میں پیش رفت بارے سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نےایران کو دونوں شعبوں میں کافی حد تک پیچھے چھوڑ دیا، لیکن وہ کوشش تو کریں گے ۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ فردو جوہری تنصیبات کی تباہی کے بعد ایران دیگر مقامات پر اپنے جوہری پروگرام کو بحال کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ وہ اپنے میزائل، بیلسٹک میزائل کی تیاری کی سہولت کو بھی بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکام میزائلوں کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں