نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی عراقی ہم منصب فواد حسین سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی عراقی ہم منصب فواد حسین سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عمان میں یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر عراق کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ فواد حسین سے خوشگوار ماحول میں ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان و عراق کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔