واشنگٹن۔24جنوری (اے پی پی):امریکا نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ تاس کے مطابق یہ بات امریکا کی تازہ ترین نیشنل ڈیفنس اسٹریٹیجی میں کہی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا اس مؤقف کا اظہار کر چکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نیشنل ڈیفنس اسٹریٹیجی میں …
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن۔24جنوری (اے پی پی):امریکا نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ تاس کے مطابق یہ بات امریکا کی تازہ ترین نیشنل ڈیفنس اسٹریٹیجی میں کہی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا اس مؤقف کا اظہار کر چکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نیشنل ڈیفنس اسٹریٹیجی میں کہا گیا ہے کہ ایران کی قیادت نے اس امکان کو رد نہیں کیا کہ وہ دوبارہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر سکتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب وہ بامعنی مذاکرات سے گریز کرے۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ واشنگٹن ایران کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔








