ایران کی مجلس شوریٰ کے سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ کے سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا ۔ بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نور خان ایئربیس پر ایرانی سپیکر کا استقبال کیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے ایرانی سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے پارلیمانی وفد کو خوش آمدید کہا۔ سپیکر نے کہا کہ …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ کے سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا ۔ بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نور خان ایئربیس پر ایرانی سپیکر کا استقبال کیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے ایرانی سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے پارلیمانی وفد کو خوش آمدید کہا۔

سپیکر نے کہا کہ ایرانی سپیکر کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے ایرانی سپیکر کو اسلام آباد آمد پر گلدستہ پیش کیا۔ ایرانی سپیکر نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر پاکستان کی پارلیمان اور عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں، پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھتے ہوئے دلی مسرت ہوئی ہے ۔