ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت میں تعطل بین الاقوامی برادری کے مفاد میں نہیں ، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ۔6نومبر (اے پی پی):چین نے ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے فون پر گفتگو میں توقع ظاہر کی ہے کہن ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں متعلقہ فریق باہمی رابطوں کو بحال رکھتے ہوئے از سر نو مذاکرات شروع کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ …

بیجنگ۔6نومبر (اے پی پی):چین نے ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے فون پر گفتگو میں توقع ظاہر کی ہے کہن ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں متعلقہ فریق باہمی رابطوں کو بحال رکھتے ہوئے از سر نو مذاکرات شروع کریں گے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر جاری تنازعے کو طے کرنے کے لیے سیاسی عمل اس وقت تعطل کا شکار ہے جو بین الاقوامی برادری کے مفاد میں نہیں ہے۔چینی وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری توانائی کے حصول اور پرامن مقاصد کے استعمال کے موقف کی بھی تائید کی اور کہا کہ ایران کو پر امن مقاصد کے لیے توانائی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔

مزید خبریں