ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران امریکی مسلح افواج کے20 فیصد ایم کیو ۔9 ریپر ڈرونز استعمال ہو چکے ہیں، رپورٹ

ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران امریکی مسلح افواج کے20 فیصد MQ-9 ریپر ڈرونز استعمال ہو چکے ہیں ۔ اس ایک ڈرون کی قیمت 30 ملین امریکی ڈالر ہے۔

نیویارک۔22مئی (اے پی پی):ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران امریکی مسلح افواج کے20 فیصد MQ-9 ریپر ڈرونز استعمال ہو چکے ہیں ۔ اس ایک ڈرون کی قیمت 30 ملین امریکی ڈالر ہے۔ تاس نے بلومبرگ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فروری کے آخر میں ایران پر حملہ شروع ہونے کے بعد سے ایران نے دو درجن سے زیادہ ایم کیو۔9 ریپر ڈرونز کو تباہ کر دیا، جو جنگ شروع ہونے سے پہلے پینٹاگون کے اثاثوں کا تقریباً 20 فیصد بنتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ایم کیو۔9 ڈرون کی قیمت 30 ملین ڈالر ہے۔ یہ ڈرونز اعلیٰ طاقت والے سینسر اور کیمروں سے لیس ہیں اور یہ ہیل فائر میزائل اور (جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشن) گائیڈڈ بم لے جا سکتے ہیں۔بلومبرگ نے یہ تخمینہ بھی لگایا ہے کہ ایسے ڈرون جنہیں جزوی نقصان پہنچا ، ان کو بھی شامل کیا جائے تو ایران کے ساتھ جنگ کے دوران ضائع ہونے والے ڈرونز کی کل تعداد 30 تک پہنچ سکتی ہے۔ بلومبرگ نے ایم کیو۔9 ریپر ڈرون کے مجموعی نقصان کا تخمینہ 1 بلین ڈالر لگایا ہے۔

مزید خبریں