ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے معائنے بارے معاہدہ ممکن لیکن انتہائی مشکل ہے، آئی اے ای اے

ویانا۔14فروری (اے پی پی):بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے )نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معائنے بارے معاہدہ ممکن لیکن انتہائی مشکل ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معائنے کے …

ویانا۔14فروری (اے پی پی):بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے )نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معائنے بارے معاہدہ ممکن لیکن انتہائی مشکل ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معائنے کے عمل بارے معاہدہ ممکن ہے لیکن انتہائی مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مجموعی طور پر ہر چیز کا معائنہ کرنے میں کامیاب رہے سوائے ان مقامات کے جن پر بمباری کی گئی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ کسی ایسے معاہدے تک پہنچنا جو بین الاقوامی ایجنسی کو مطمئن کرے مکمل طور پر ممکن لیکن بہت مشکل ہے۔

رافیل گروسی نے کہا کہ ہم دوبارہ کام کرنے اور ایک طرح کا مکالمہ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، یہ سچ ہے کہ یہ مثالی نہیں بلکہ پیچیدہ اور انتہائی مشکل ہے لیکن یہ موجود ہے، میرے خیال میں اس وقت بڑا مسئلہ یہ جاننا ہے کہ مستقبل کے لیے ان مراحل کا تعین کیسے کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ کس چیز کی تصدیق کرنی ہے اور اسے کیسے کرنا ہے۔رافیل گروسی کے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکااور ایران نے 6 سلطنت اومان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد بات چیت جاری رکھنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ۔