ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اسلام آباد پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم ، نائب وزیراعظم ، وزرا اور اعلیٰ حکام نے پرتپاک خیر مقد کیا

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اسلام آباد پہنچ گئے، صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اسلام آباد پہنچ گئے۔منگل کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا نورخان ایئربیس آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایران کا اعلیٰ سطح وفد بھی صدر مسعود پزشکیان کے ہمرا ہے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں نے بھی انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے صدر مسعود پزشکیان کو پھول پیش کئے جبکہ پاکستان اور ایران کے پرچم تھامے بچوں نے ایرانی صدر کا خیرمقدم کیا۔ صدر مسعود پزشکیان نے ہاتھ ہلا کر بچوں کے خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی قیادت کے ساتھ گرمجوشی کے ساتھ معانقہ و مصافحہ کیا۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے

مزید خبریں