ایس آئی ایف سی کا ادویہ سازی کے شعبے کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کا جائزہ

ایس آئی ایف سی کا ادویہ سازی کے شعبے کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)نے پاکستان کے صحت اور ادویہ سازی کے شعبوں کو مستحکم بنانے کے لیے اہم اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر برائے قومی صحت، ضوابط و رابطہ کاری اور قومی رابطہ کار مصطفیٰ کمال، ایس آئی ایف سی نے کی۔اجلاس میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے لیے عملی طریقہ کار، خصوصی حالات کے حامل معاملات کی منظوری کے لیے شفاف نظام، ناگزیر اور اہم ادویات کی قیمتوں کے تعین اور ادویات کی برآمدات کے فروغ کے لیے ایک خصوصی کونسل کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ان ترجیحی امور پر غور کیا گیا تاکہ پاکستان کے ادویہ سازی کے شعبے کی ترقی میں سہولت فراہم کی جا سکے بالخصوص ویکسین کی مقامی تیاری اور ادویات کی برآمدات کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔ادویہ سازی کا شعبہ ایس آئی ایف سی کی خصوصی توجہ کا اہم مرکز رہا ہے۔ کونسل سرمایہ کاری میں سہولت، مقامی صنعت کی معاونت اور قومی معاشی ترقی کے لیے اس شعبے کی استعداد سے بھرپور استفادے کے عزم پر کاربند ہے۔ایس آئی ایف سی ویکسین کی تیاری میں خودکفالت حاصل کرنے اور پاکستان کی ادویہ سازی کی صنعت کی برآمدی استعداد کو بروئے کار لانے کے لیے پُرعزم ہے۔

مزید خبریں