وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد ، کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، محنت اور ٹیم ورک کو سراہا
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد ، کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، محنت اور ٹیم ورک کو سراہا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، محنت اور ٹیم ورک کو سراہا ہے۔
جمعے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے قوم کے لیے خوشی کا باعث بنی ،ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا، امید ہے کہ وہ یہ کارکردگی جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی اچھا کھیل پیش کرنے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی کی مینجمنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔







