ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی انٹرنل آڈٹ ٹیم کا ضلع مردان کا دورہ، مالی، انتظامی و آپریشنل امور کا جائزہ لیا
ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی انٹرنل آڈٹ ٹیم کا ضلع مردان کا دورہ، مالی، انتظامی و آپریشنل امور کا جائزہ لیا

مزید خبریں
پشاور۔ 20 نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر تشکیل دی گئی انٹرنل آڈٹ ٹیم نے ضلع مردان کا دورہ کیا اور ضلعی ریسکیو سروس کے مالی، انتظامی اور آپریشنل امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ترجمان ریسکیو 1122خیبر پختونخوا کے مطابق ڈائریکٹر پلاننگ کی سربراہی میں 6 رکنی آڈٹ ٹیم نے بجٹ، اکاؤنٹس، مالی ریکارڈ، سرکاری سٹورز، گاڑیوں، مرمت و دیکھ بھال، افرادی قوت، آپریشنل آلات اور دیگر دستیاب وسائل کی جانچ پڑتال کی۔
انٹرل آڈٹٹیم نے سرکاری اثاثوں کے مؤثر استعمال، آپریشنل آلات کی دستیابی و فعالیت، ریکارڈ کی درستگی اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔دورے کے دوران مرتب کیے گئے مشاہدات اور نتائج پر مشتمل تفصیلی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کو پیش کی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد مالی و انتظامی شفافیت یقینی بنانا، سرکاری وسائل کے درست اور مؤثر استعمال کو فروغ دینا اور اصلاحی اقدامات کے ذریعے ادارے کی مجموعی کارکردگی اور آپریشنل استعداد کو مزید بہتر بنانا ہے۔







