ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔کراچی سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون گڈانی کا با ضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے جوگرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی سیاحتی کمپنی کی …

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔کراچی سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون گڈانی کا با ضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے جوگرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی سیاحتی کمپنی کی ایک اور معیاری پیشکش ہے۔

گڈانی کا پرسکون ساحل فیملیز، سیاحوں اور مہم جوئی کے شیدائیوں کے لیے یکساں اہمیّت کا حامل ہے۔جہاں پر صاف شفاف پانی، تیراکی و آبی سرگرمیوں، ماحول دوست سہولیات اور عکاسی کے مقامات کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔مزید برآں کیفے اور ریفریشمنٹ ایریاز میں مقامی و کانٹینینٹل کھانے، فیملی پکنک اور تفریح کے لیے بہترین جگہ کی سہولیات بھی میسر ہیں۔

واضح رہے کہ 2024 میں پاکستان میں تقریباً 9 لاکھ 65 ہزار غیر ملکی سیاح آئے تھے جنہوں نے 738 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔سیاحت کا قومی جی ڈی پی میں حصہ 1.9 فیصد اور روزگار کی فراہمی میں شیئر 1.7 فیصد ہے۔ نئے سیاحتی مقام کے افتتاح سے شعبہ میں ترقی کے مزید امکانات روشن ہوئے ہیں۔

گرین پاک لیگون گڈانی کا آغاز ملکی سیاحت کے فروغ، معیشت اور روزگار میں نئے امکانات کا پیش خیمہ ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین ٹورزم کا سیاحت کے ذریعے ملکی معیشت اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں نمایاں کردار ہے۔