ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا سواں ز ون کے تھانہ کو رال، تھا نہ کر پا، تھا نہ ہمک اور تھا نہ سہا لہ کا دورہ

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے سواں ز ون کے تھانہ کو رال، تھا نہ کر پا، تھا نہ ہمک اور تھا نہ سہا لہ کا دورہ کیا ، فرنٹ ڈیسک،ریکارڈ روم اور حوالات سمیت تھانہ جات کے ہر سیکشن کا معائنہ کیا،شہریوں سے ملاقات کی،شہریوں کو تھانہ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، فرنٹ ڈیسک اور تھانے کی فوری …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے سواں ز ون کے تھانہ کو رال، تھا نہ کر پا، تھا نہ ہمک اور تھا نہ سہا لہ کا دورہ کیا ، فرنٹ ڈیسک،ریکارڈ روم اور حوالات سمیت تھانہ جات کے ہر سیکشن کا معائنہ کیا،شہریوں سے ملاقات کی،شہریوں کو تھانہ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، فرنٹ ڈیسک اور تھانے کی فوری بہتری کیلئے احکامات جاری کئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا نے سواں ز ون کے تھانہ کو رال، تھا نہ کر پا، تھا نہ ہمک اور تھا نہ سہا لہ کا دورہ کیا۔انہوں نے تھا نہ جا ت کے ریکا رڈ سمیت فرنٹ ڈیسک اور حو الا ت کا معائنہ کیااور حو الا ت میں بند ملزمان کا ڈیٹا بھی چیک کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہر یو ں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریا فت کئے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے احکا ما ت بھی جا ری کئے۔اس مو قع پر ایس ایس پی آ پریشنز نے تمام افسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ وہ تھا نے میں آ نے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں خصوصاً ًبزرگ شہر یو ں، عورتو ں اور بچوں کے سا تھ نا روا سلوک یاغیر مناسب رویہ ہر گز برداشت نہیں کیاجا ئے گا۔ انہوں نے پولیس افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر اور انکو درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔