ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے تھانہ صدر بیرونی کا دورہ ، ایس ایچ او سمیت تفتیشی افسران کے اجلاس کی صدارت کی

ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے تھانہ صدر بیرونی کا دورہ کیا اور ایس ایچ او سمیت تفتیشی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت کی

راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے تھانہ صدر بیرونی کا دورہ کیا اور ایس ایچ او سمیت تفتیشی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت کی۔

ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے کہا کہ اشتہاری مجرمان، ان کے سہولت کاروں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کارروائیوں میں مزید بہتری لائی جائے جبکہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد اصل حقائق کی روشنی میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ مؤثر تفتیش اور مضبوط پیروی کے ذریعے ملزمان کی سزاءیابی کو یقینی بنایا جائے۔ بعد ازاں ناصر علی خان نے تھانہ صدر بیرونی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، حوالات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔