نمائندہ۔ 20 جنوری (اے پی پی):قومی شاہراہ پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایس ایس پی نصیرآباد عرفان علی نے اقدامات کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ ایس ایس پی نصیر اباد نے ربیع کینال کے اگے بر شوری کے مقام پر قومی شاہراہ پر غیر فعال پولیس چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔
ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مراد جمالی مختیار شاہ،لائن افیسر منیر احمد کورار نے ایس ایس پی نصراباد عرفان علی کو چیک پوسٹ کے بارے میں اگاہ کیا۔ ایس ایس پی نصیرآباد عرفان علی نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور لائن افیسر کو احکامات دئیے کہ فوری طور پر بر شوری چیک پوسٹ کو بحال کرکے پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعنیات کیا جائے پولیس جوانوں کو جدید اسلحہ اور انہیں گاڑی بھی فراہم کی جائے اس چیک پوسٹ کے قیام کا مقصد قومی شاہراہ پر ہونے والی ڈکیتیوں کی روک تھام اور ٹرانسپوٹروں سمیت عوام مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدام اٹھایا گیا ہے۔
ایس ایس پی نصیر اباد عرفان علی نے تمام تھانوں کےایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ امن وامان کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائیں، فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548704