منشیات کے مقامی سمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا، سعودی وزارت داخلہ

ریاض۔20جون (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے منشیات کے مقامی سمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔ ایس پی اے،کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی شہری صالح الحازمی کو بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں مملکت سمگل کرنے کے الزام میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے حراست میں لیا تھا۔ ملزم کے خلاف ابتدائی …

Ministry of Interior of Saudi Arabia

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

ریاض۔20جون (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے منشیات کے مقامی سمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔ ایس پی اے،کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی شہری صالح الحازمی کو بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں مملکت سمگل کرنے کے الزام میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے حراست میں لیا تھا۔

ملزم کے خلاف ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد اس کا کیس کرمنل کورٹ کو ارسال کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ابتدائی عدالت کے فیصلے پر اپیل کورٹ سے رجوع کیا جہاں جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سابقہ عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا بعدازاں ایوان شاہی کی جانب سے بھی حتمی تصدیق کے بعد وزارتِ داخلہ نے الجوف میں منشیات کے سمگلر کی موت کی سزا پر عمل درآمد کردیا۔