ایس ایم ایزکا شعبہ قومی معیشت میں کلیدی کردا ر کا حامل ہے،پی بی ایس

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز)کا شعبہ قومی معیشت میں کلیدی کردا ر کا حامل ہے،ایس ایم ایز کے 95فیصدمائیکرو ادارے 10 سے کم افراد کو روزگار فراہم کررہے ہیں ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق ایس ایم ایز کے شعبہ میں ہول سیل اور ریٹیلز کے کاروباری ادارے 2.9ملین کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر مینوفیکچرنگ …

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز)کا شعبہ قومی معیشت میں کلیدی کردا ر کا حامل ہے،ایس ایم ایز کے 95فیصدمائیکرو ادارے 10 سے کم افراد کو روزگار فراہم کررہے ہیں ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق ایس ایم ایز کے شعبہ میں ہول سیل اور ریٹیلز کے کاروباری ادارے 2.9ملین کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر مینوفیکچرنگ کے ادارے ہیں جن کی تعداد 6 لاکھ 96ہزار558ہے۔اسی طرح ایس ایم ایز کے شعبہ میں رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی تعداد 3 لاکھ 26ہزار 868جبکہ انسانی صحت اور سماجی فلاح وبہبود کی خدمات سرانجام دینے والے اداروں کی تعداد ایک لاکھ 23ہزار973ہے۔ایس ایم ایز میں مائیکرو ادارے قومی معیشت اور روزگار کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں ۔

دوسری جانب 109ملین غیرروایتی کاروباری ادارے بھی قومی معیشت کی ترقی میں اہم کردار کے حامل ہیں جو روزگار کی فراہمی اوروسائل آمدنی میں اضافے کا سبب ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق لائیو سٹاک کے شعبہ میں 5.6ملین چھوٹے یونٹس دیہی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ٹیلرنگ ، ایمبرائیڈری ، قالین سازی ، چھوٹے پیمانے پر پولٹری فارمنگ اور محدود ٹیوشن سنٹرز بھی ایس ایم ایز کے شعبہ میں کلیدی کردار کے حامل ہیں ۔ یہ ادارے نہ صرف روزگار کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ہیں بلکہ خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے اور اوردیہی علاقوں میں روزگار کی فراہمی کا بھی سبب ہیں ۔پی بی ایس کے مطابق پاکستان میں خدمات فراہم کرنے والے 7ملین مختلف کاروباری ادارے 99مختلف صنعتی شعبوں سے منسلک ہیں ۔

اعدادوشمارکے مطابق 28.5فیصد گھرانے گھر میں کام کاج کی مختلف معاشی سرگرمیوں سے روزگار حاصل کررہے ہیں

مزید خبریں