لاہور۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ایس ایم ایز کے فروغ سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں خیبر پختونخوا کے ایس ایم ایز (SMEs) کلسٹرز کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ایکٹنگ سی ای …
ایس ایم ایز کے فروغ سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،ہارون اختر خان

مزید خبریں
لاہور۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ایس ایم ایز کے فروغ سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں خیبر پختونخوا کے ایس ایم ایز (SMEs) کلسٹرز کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ایکٹنگ سی ای او سمیڈا مس نادیہ، ایڈیشنل سیکرٹری اور معاونِ خصوصی کے ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ہارون اختر خان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ویژن برائے مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چھوٹے کاروباروں کو روزگار اور برآمدات کے فروغ کا بنیادی ذریعہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ایس ایم ایز کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ وہ علاقائی و عالمی سطح پر مثر طور پر مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا عزم ہے کہ خواتین کی انٹرپرینیورشپ اور ہنرمندی کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے کیونکہ خواتین کی بااختیاری ویمن انٹرپرینیورشپ کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنی معیشت کو ترقی نہیں دے سکتا جب تک اس کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار مستحکم نہ ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت بینکوں کے ذریعے ایس ایم ایز کو سہولیات فراہم کرے گی جبکہ دنیا بھر سے ماہر کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ایس ایم ایز سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ اس موقع پر سمیڈا کی جانب سے موبی لنک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت بینک رجسٹریشن اب اسمارٹ فون کے ذریعے ممکن ہوگی۔ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان، ڈی-8 ممالک میں ایس ایم ایز تعاون کے حوالے سے رہنما کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سمیڈا ٹیکنیکل معاونت، ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور پروڈکٹس کے ڈیزائن و ویلیو ایڈیشن کے لیے انجینئرز اور ڈیزائنرز فراہم کرے گا۔ایس ایم ایز نمائندگان نے وزارتِ صنعت و پیداوار کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ہارون اختر خان کا شکریہ ادا کیا۔
نمائندگان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے فرنیچر سیکٹر کو حکومتی مدد کی ضرورت ہے جبکہ شہد کے شعبے میں برآمدات کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ہارون اختر خان نے یقین دلایا کہ سمیڈا شہد کے کاروبار اور پیکجنگ کے فروغ کے لیے سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکنگ، فنڈز اور فنانسنگ کی فراہمی سے ایس ایم ایز کا فروغ یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے ایس ایم ایز چیلنجز کے باوجود بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں ،صوبے میں صنعتی اسٹیٹس کے قیام کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔








