اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سٹارٹ اپس اور نئی قائم ہونے والی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ بینک اکائونٹس کھولنے کے عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ یہ اقدام ایس ای سی پی کے "پیپر ٹو پلیٹ فارم" وژن کے عزم کو دوبارہ اجاگر کرتا ہے۔ایس ای سی پی نے موبی لنک مائیکرو فنانس …
ایس ای سی پی اور ڈیجیٹل بینکوں کا سٹارٹ اپس کیلئے ایک ہی دن میں کارپوریٹ اکائونٹ کھولنے کے عمل کو فعال کرنے کے لیے بڑا اقدام، ایک ہی دن میں کارپوریٹ اکائونٹ کھولنے کا عمل فعال کیا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سٹارٹ اپس اور نئی قائم ہونے والی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ بینک اکائونٹس کھولنے کے عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ یہ اقدام ایس ای سی پی کے "پیپر ٹو پلیٹ فارم” وژن کے عزم کو دوبارہ اجاگر کرتا ہے۔ایس ای سی پی نے موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، ایزی پیسہ بینک لمیٹڈ اور رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔
یہ تعاون ایس ای سی پی کے ایک حالیہ اقدام پر مبنی ہے جس کے تحت کارپوریٹ بینک اکائونٹس کھولنے کے لیے بورڈ قراردادوں کا معیاری فارمیٹ متعارف کرایا گیا تھا۔ اس معیار کا مقصد پاکستان بھر میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے یکسانیت، شفافیت اور ہموار بینکنگ انضمام کو فروغ دینا ہے۔اس شراکت داری کے ذریعے ایس ای سی پی کے ای زی فائل (eZfile) سسٹم اور شراکت دار بینکنگ پلیٹ فارمز کے درمیان ایک محفوظ اے پی آئی پر مبنی انضمام کے ذریعے ایک ہی دن میں کارپوریٹ اکائونٹ کھولنے کا عمل فعال کیا جائے گا۔
یہ ڈیجیٹل لنک نئی شامل شدہ کمپنیوں کو طریقہ کار کی تاخیر کو ختم کرنے اور انتظامی رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے فوری طور پر اپنا آپریشن شروع کرنے کے قابل بنائے گا۔ایم او یو پر کمشنر (ایس ای سی پی) مظفر احمد مرزا، صدر (موبی لنک بینک) حارث محمود چوہدری، سی ای او (ایزی پیسہ بینک) جہانزیب خان اور سی ای او (رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک) عمیر ایاز نے دستخط کئے۔
دستخط کی تقریب میں کمشنر (ایس ای سی پی) ذیشان رحمان خٹک، چیئرپرسن ایس ای سی پی عاکف سعید اور تمام تنظیموں کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیئرپرسن ایس ای سی پی عاکف سعید نے ڈیجیٹل بینکوں کے ساتھ مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ان کے لیے ایس ای سی پی کے زیر انتظام مالیاتی مصنوعات کے تقسیم کار کے طور پر کام کرنے کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔
انہوں نے کاروبار میں آسانی، مالی شمولیت اور کارپوریٹ ڈیجیٹائزیشن کے لیے ایس ای سی پی کے مستحکم عزم کو دہرایا جو کاروباری افراد کو شفاف طریقے سے کام کرنے اور فوری طور پر رسمی مالیاتی چینلز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔یہ اقدام ڈیجیٹل طور پر منسلک، سٹارٹ اپ دوست کاروباری ماحول بنانے کی ایس ای سی پی کی کوششوں میں ایک اور اہم سنگ میل ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھاتا ہے اور پاکستان بھر میں کاروباری جذبے کو فروغ دیتا ہے۔








