ایس ای سی پی نے مالیاتی شعبے کے پروفیشنلز کی پیشہ ورانہ سرٹیفکیشن سے متعلق کانسپٹ پیپرجاری کر دیا

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے افراد کی پیشہ ورانہ تربیت کے کورسز اور اس کو ریگولیٹ کرنے والے فریم ورک اور پیشہ ورانہ سرٹیفیکیشن کے تقاضوں کو منظم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے ایک کانسیپٹ نوٹ جاری کیا ہے۔ کانسپٹ پیپرپر عوامی رائے حاصل کرنے کے لیے کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کر …

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے افراد کی پیشہ ورانہ تربیت کے کورسز اور اس کو ریگولیٹ کرنے والے فریم ورک اور پیشہ ورانہ سرٹیفیکیشن کے تقاضوں کو منظم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے ایک کانسیپٹ نوٹ جاری کیا ہے۔

کانسپٹ پیپرپر عوامی رائے حاصل کرنے کے لیے کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔ایس ای سی پی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ای سی پی نے 2009 میں مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے افراد کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانے کے لیے چند تربیتی سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا تھا اور مالیاتی سیکٹر کی کمپنیوں کے ان عہدوں کی بھی وضاحت کی گئی تھی جن کے لئے ان سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دیا گیا۔

اسی تناظر میں ، انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان نے مالیاتی خدمات کی صنعت کے لئے متعلقہ سرٹیفکیشن اور کورسز بھی متعارف کروائے ۔وقت گزرنے کے ساتھ ، کمیشن نے سکیورٹیز ایکٹ ، انشورنس آرڈیننس ، کمپنی آرڈیننس ، اور این بی ایف سی ریگولیشنز اور مختلف قوانین کے تحت معتدد ریگولیٹڈ شعبوں میں سرٹیفکیٹ کے تقاضے متعارف کرائے ۔ایس ای سی پی کا ماننا ہے کہ چونکہ مالیاتی خدمات کا شعبہ اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے اور اس کے لیے اعلی علم ، مہارت اور اخلاقی طرز عمل کے حامل پیشہ ور افراد کی ضرورت ہوتی ہے ، لہذا مالیاتی خدمات کے شعبے میں پیشہ ور افراد کی تربیت کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک جامع ریگولیٹری ڈھانچہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے ۔

مجوزہ کانسپٹ پیپرمیں ایس ای سی پی مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے مختلف سرٹیفیکیشن کی ضروریات کو منظم کرنے کے جامع فریم ورک قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ کانسپٹ پیپر میں مالیاتی خدمات کی صنعت میں ن ئے ابھرنے والے رجحانات اور ریگولیٹری تبدیلیوں کے بارے میں اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے مسلسل پیشہ ورانہ تعلیم (سی پی ای) کا تصور بھی تجویز کیا گیا ہے ۔کانسیپٹ پیپر، ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد اور سٹیک ہولڈرز کانسیپٹ نوٹ کی اشاعت کے 14 دن کے اندر اپنی آراء و تجاویز کمیشن کو جمع کرا سکتے ہیں ۔