ایس اے او سی وفد کا پی ٹی ایف کمپلیکس کا دورہ، ساؤتھ ایشین گیمز کے ٹینس مقابلوں کی میزبانی کا جائزہ لیا

ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل (ایس اے او سی ) کے ایک وفد نے ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کے دوران ٹینس کے مقابلوں کی ممکنہ میزبانی کے سلسلے میں پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور پی ٹی ایف کے دیگر حکام نے وفد کا …

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل (ایس اے او سی ) کے ایک وفد نے ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کے دوران ٹینس کے مقابلوں کی ممکنہ میزبانی کے سلسلے میں پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور پی ٹی ایف کے دیگر حکام نے وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف نے وفد کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں موجود انفراسٹرکچر، سہولیات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کو متعدد بین الاقوامی مقابلوں کی کامیاب میزبانی کا وسیع تجربہ حاصل ہے جن میں اے ٹی پی اور ورلڈ ٹینس کے مقابلوں کے علاوہ علاقائی اور قومی سطح کے ٹورنامنٹس بھی شامل ہیں۔

دورے کے دوران ایس اے او سی کے وفد نے ٹینس کورٹس، کھلاڑیوں کے لئے دستیاب سہولیات، تماشائیوں کے بیٹھنے کے انتظامات اور دیگر اہم مقامات کا معائنہ کیا جنہیں جنوبی ایشین گیمز 2027 کے دوران ٹینس مقابلوں کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔