اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن نے وادی اشکومن، سانڈی، ضلع غذر کے دشوار گزار راستوں کے باوجود 4جی سروس فراہم کر دی،اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن کے تحت دور افتادہ علاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹوٹی مقامی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔
ایس سی او کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو جدید دنیا سے جوڑنے کیلئے ایک اوراہم سنگ میل عبور

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن نے وادی اشکومن، سانڈی، ضلع غذر کے دشوار گزار راستوں کے باوجود 4جی سروس فراہم کر دی،اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن کے تحت دور افتادہ علاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹوٹی مقامی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔تفصیلات کے مطابق وادی اشکومن اور سانڈی میں 4جی سروس کی اپ گریڈیشن ترقی، عزم اور خدمت کے جذبے کی روشن مثال ہے۔ایس سی او نے رابطوں کی بہتری ، تعلیم اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے 4جی سروسزکی اپ گریڈیشن کو ممکن بنایا۔مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ ایس سی او کی کوششوں اور انٹرنیٹ اپ گریڈیشن کے باعث علاقے میں ڈیجیٹل سروسز کے معیار میں بے پناہ بہتری آئی ہے،ایس سی او کے جدید نیٹ ورک کے بدولت اب ہم اپنے گاؤں میں رہ کر ہی پوری دنیا سے جڑے ہوئے ہیں، تیزرفتار انٹرنیٹ کا قیام طلبہ اوراساتذہ کیلئے ایک سنگ میل ہے، امید ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔مشکل ترین جغرافیہ میں سہولیات کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی ادارے عوامی خدمت کیلئے پُرعزم ہیں۔ایس سی او کا یہ احسن اقدام پاکستان کے دور دراز علاقوں میں یکساں ترقی اور خوشحالی کی ایک مضبوط کڑی ہے۔








