ایس ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صفائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے، فہد جاوید

چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سلمان احمد لون کی خصوصی ہدایات پر منیجر کمیونیکیشن فہد جاوید نے یونین کونسل مظفر پورہ اور خادم علی روڈ کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے ویسٹ کلیکشن آپریشن، سڑکوں کی صفائی اور مجموعی صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔

سیالکوٹ ۔ 16 جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سلمان احمد لون کی خصوصی ہدایات پر منیجر کمیونیکیشن فہد جاوید نے یونین کونسل مظفر پورہ اور خادم علی روڈ کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے ویسٹ کلیکشن آپریشن، سڑکوں کی صفائی اور مجموعی صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔

انہوں نے موقع پر موجود عملے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر منیجر کمیونیکیشن فہد جاوید نے عملے کو ہدایت کی کہ ویسٹ کلیکشن بروقت یقینی بنایا جائے، صفائی کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور اس سلسلے میں فیلڈ مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں