ایس 400 دفاعی میزائلوں کی مشترکہ تیاری کا مرحلہ زیر غور ہے، ترک صدر

انقرہ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ایس 400 دفاعی میزائلوں کی مشترکہ تیاری کا مرحلہ زیر غور ہے جس پرجلد ہی عمل ہوگا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردگان نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایس 400 دفاعی نظام کے بعد ایس 500 دفاعی نظام کے حصول کےلیے بھی بات چیت کریں گے۔ انہوں نے …

انقرہ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ایس 400 دفاعی میزائلوں کی مشترکہ تیاری کا مرحلہ زیر غور ہے جس پرجلد ہی عمل ہوگا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردگان نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایس 400 دفاعی نظام کے بعد ایس 500 دفاعی نظام کے حصول کےلیے بھی بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ مولود چاوش اولو اور ان کے امریکی ہم منصب نے سفارتی بحران کے حل کےلیے ایک مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی ہے جس کے جواب کے ہم منتظر ہیں۔

Leave a Reply