ایشز سیریز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ 4 ستمبر سے شروع ہو گا، سیریز 1-1 سے برابر

مانچسٹر ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 4 ستمبر سے مانچیسٹر میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ انگلش ٹیم جو روٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض ٹم پائن انجام دیں گے۔ سیریز کے پہلے میچ آسٹریلیا نے 251 …

مانچسٹر ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 4 ستمبر سے مانچیسٹر میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ انگلش ٹیم جو روٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض ٹم پائن انجام دیں گے۔ سیریز کے پہلے میچ آسٹریلیا نے 251 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ تیسرے میچ میں انگلینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور ایک وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 ستمبر تک اوول میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں