ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں بدھ کو بھی مندی چھائی رہی

ٹوکیو ۔ 7 فروری (اے پی پی) ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں بدھ کو بھی مندی چھائی رہی۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی رہی جس کی وجہ مقامی کرنسیوں میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی آنا رہا۔ٹوکیو سٹاک کے مرکزی نکی انڈیکس میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہانگ کانگ اور سنگا پور سٹاکس پوانٹس میں بالتریب 0.9 اور0.6 فیصد کمی آئی،شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.8فیصد اور سئیول کا کوسپی …

ٹوکیو ۔ 7 فروری (اے پی پی) ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں بدھ کو بھی مندی چھائی رہی۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی رہی جس کی وجہ مقامی کرنسیوں میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی آنا رہا۔ٹوکیو سٹاک کے مرکزی نکی انڈیکس میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہانگ کانگ اور سنگا پور سٹاکس پوانٹس میں بالتریب 0.9 اور0.6 فیصد کمی آئی،شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.8فیصد اور سئیول کا کوسپی انڈیکس 2.3 فیصد کمی اور ریڈ لائن کے ساتھ نیچے رہے۔ولنگٹن،ممبئی،کوالالمپور سٹاکس مارکیٹ میں بھی بدھ کو مندی رہی تاہم سڈنی کا مرکزی سٹاک انڈیکس 0.8 فیصد اور تائیپی سٹاکس 1.4 فیصد اضافہ کے ساتھ بند ہوئے۔ امریکا میں شرح سود بڑھنے کے امکانات کے باعث وال سٹریٹ سے اربوں ڈالر کا سرمایہ نکال لیا گی تھا جس کے اثرات کی وجہ سے پوری دنیا کی سٹاک مارکیٹس کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی بیٹھ گئی تھی۔