ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے وفد نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان سے ملاقات کی جس میں صوبے میں اے ڈی بی کے جاری ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کے مجوزہ منصوبوں اور ترقیاتی شعبے میں باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
پشاور۔ 04 نومبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے وفد نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان سے ملاقات کی جس میں صوبے میں اے ڈی بی کے جاری ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کے مجوزہ منصوبوں اور ترقیاتی شعبے میں باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر حسین حیدر اور پرنسپل کنٹری اسپیشلسٹ شوکت شفیع شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد خیبرپختونخوا میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کےلیے تعاون اور اشتراکِ عمل کو مزید مستحکم بنانا تھا۔ اس موقع پر صوبے میں جاری منصوبوں کی پیش رفت، مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات اور مختلف شعبوں میں ترقیاتی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سمیت متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔







