"ایشیا پیسفک فورم میں فضائی حفاظت (ایوی ایشن سیفٹی) اور ہوابازی کے انفراسٹرکچر میں نمایاں پیش رفت پر پاکستان کی کارکردگی کو سراہا گیا، جو ملکی ایوی ایشن شعبے کے لیے ایک اہم بین الاقوامی اعزاز ہے۔”
ایشیا پیسفک فورم میں فضائی حفاظت/ایوی ایشن سیفٹی اور انفراسٹرکچر بارے نمایاں کامیابی پر پاکستان کی تعریف

مزید خبریں
کراچی۔15جولائی (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے رن وے کی تعمیر نو کا منصوبہ 18 ماہ میں بروقت مکمل کیا ۔یہ بات پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں 22 سے 26 جون تک منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے ادارے آئی سی اے او ایشیا پیسیفک ریجنل ایوی ایشن سیفٹی ٹیم (اے پی آر اے ایس ٹی/25) کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہی۔
بدھ کو ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی وفد میں پراجیکٹ ڈائریکٹر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پی اے اے انجینئر حافظ زاہد اسحاق ، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر پی اے اے انجینئر منیب احمد خان اورسینئر ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی اے او سیل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) ماہ رخ ایم حسین شامل تھے۔انجینئر حافظ زاہد اسحاق نے پاکستان کی جانب سے "Schedule-Optimized Runway Reconstruction with Safety Assurance under Live Aerodrome Operations” کے عنوان سے ورکنگ پیپر پیش کیا۔پریزنٹیشن میں بتایا گیا کہ رن وے کی تعمیر نو کا منصوبہ 18 ماہ میں بروقت مکمل کیا گیا ۔تعمیراتی کام کے دوران تقریباً 60 ہزار فضائی پروازوں کو محفوظ انداز میں سہولت فراہم کی گئی، تقریباً ایک کروڑ مسافروں کو خدمات فراہم کی گئیں جبکہ پورے منصوبے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد رن وے کو تجارتی پروازوں کے لیے باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا۔ ورکنگ پیپر میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے باہمی تعاون کو اجاگر کیا گیا جس کے ذریعے منصوبے کی منصوبہ بندی، ریگولیٹری نگرانی، تعمیر، سرٹیفیکیشن اور آپریشنل آغاز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیا گیا۔اجلاس میں امریکا اور ایروتھائی نے پاکستان کے سیفٹی ایشورنس فریم ورک اور مختلف اداروں کے درمیان موثر اشتراک پر مبنی نظام کو سراہا اور اسے ایشیا پیسیفک خطے کے لیے ایک قابل تقلید مثال قرار دیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں 22 سے 26 جون 2026ء تک منعقد ہونے والے (آئی سی اے او/آئکیو) ایشیا پیسیفک ریجنل ایوی ایشن سیفٹی ٹیم (اے پی آر اے ایس ٹی/25) کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے رن وے 07L/25R کی کامیاب تعمیر نو اور اپ گریڈیشن پر مبنی ورکنگ پیپر پیش کیا۔بدھ کو ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی وفد میں انجینئر حافظ زاہد اسحاق (پراجیکٹ ڈائریکٹر، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پی اے اے)، انجینئر منیب احمد خان (سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر، پی اے اے) اور ماہ رخ ایم حسین (سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر، آئی سی اے او سیل، پی سی اے اے) شامل تھے۔انجینئر حافظ زاہد اسحاق نے پاکستان کی جانب سے "Schedule-Optimized Runway Reconstruction with Safety Assurance under Live Aerodrome Operations” کے عنوان سے ورکنگ پیپر پیش کیا۔پریزنٹیشن میں بتایا گیا کہ رن وے کی تعمیر نو کا منصوبہ 18 ماہ میں بروقت مکمل کیا گیا جس میں نہ کوئی تاخیر ہوئی، نہ اضافی لاگت آئی اور نہ ہی کوئی کلیم سامنے آیا۔تعمیراتی کام کے دوران تقریباً 60 ہزار فضائی پروازوں کو محفوظ انداز میں سہولت فراہم کی گئی، تقریباً ایک کروڑ مسافروں کو خدمات مہیا کی گئیں جبکہ پورے منصوبے کے دوران کوئی رپورٹ ہونے والا آپریشنل سیفٹی واقعہ پیش نہیں آیا۔ منصوبے کی کامیاب تکمیل کے بعد رن وے کو تجارتی پروازوں کے لیے باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا۔ ورکنگ پیپر میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے باہمی تعاون کو اجاگر کیا گیا جس کے ذریعے منصوبے کی منصوبہ بندی، ریگولیٹری نگرانی، تعمیر، سرٹیفیکیشن اور آپریشنل آغاز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیا گیا۔اجلاس کے دوران امریکہ اور ایروتھائی نے پاکستان کے سیفٹی ایشورنس فریم ورک اور مختلف اداروں کے درمیان موثر اشتراک پر مبنی نظام کو سراہا اور اسے ایشیا پیسیفک خطے کے لیے ایک قابل تقلید مثال قرار دیا۔







