اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام آئندہ ماہ شیڈول ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روزہ حتمی ٹرائلز 19 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔ ایشیا کپ 11 اکتوبر سے بنگلہ دیش میں شروع ہو گا۔ جمعرات کو پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ پریس …
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روزہ حتمی ٹرائلز 19 ستمبر سے شروع ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام آئندہ ماہ شیڈول ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روزہ حتمی ٹرائلز 19 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔ ایشیا کپ 11 اکتوبر سے بنگلہ دیش میں شروع ہو گا۔ جمعرات کو پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گزشتہ ایک ماہ سے عبدالستاری ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے، قومی ٹیم کے چناﺅ کیلئے حتمی ٹرائلز 19 اور 20 ستمبر کو اسی سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے جس کے بعد باضابطہ طور پر ٹیم کا اعلان 21 ستمبر کو کیا جائے گا۔








