ٹوکیو ۔ 5 مارچ (اے پی پی) ایشیا کی بڑی سٹاک مارکیٹس پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے باعث مندی کا شکار رہیں۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیا پیسیفک شیئرز ایکس جاپان سرخ لکیر پر رہا جبکہ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں وسط فروری کے بعد شدید مندی رہی،نکی225 انڈیکس میں0.8 فیصد اور جنوبی کورین کوسپی انڈیکس میں0.7 فیصد کمی آئی۔ وال سٹریٹ میں ایس اینڈ پی 0.5 …
ایشیا کی بڑی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار، سونے کے نرخ بڑھ گئے

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 5 مارچ (اے پی پی) ایشیا کی بڑی سٹاک مارکیٹس پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے باعث مندی کا شکار رہیں۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیا پیسیفک شیئرز ایکس جاپان سرخ لکیر پر رہا جبکہ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں وسط فروری کے بعد شدید مندی رہی،نکی225 انڈیکس میں0.8 فیصد اور جنوبی کورین کوسپی انڈیکس میں0.7 فیصد کمی آئی۔ وال سٹریٹ میں ایس اینڈ پی 0.5 فیصد اور ڈوجونز 0.4 فیصد کمی کا شکار ہوئے۔ایشیائی سپاٹ فیوچرز مارکیٹ میں پیر کو سونے کے نرخ 0.3فیصد بڑھ کر1,325.96ڈالر فی اونس رہے۔








