ایشیز سیریز،پیٹ کمنز تاحال فٹ نہ ہوسکے،آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

کینبرا۔28نومبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)نے ایشیز سیریز کےدوسرے ٹیسٹ کےلیے سکواڈ کا اعلان کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انگلینڈکے خلاف برسبین ٹیسٹ کے لیے سکواڈ میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور پیٹ کمنز کو مکمل فٹنس کے لیے مزید دو ہفتے مل گئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز سکواڈکے ساتھ برسبین میں موجودہوں گے اور تیاریاں جاری رکھیں گے، عثمان خواجہ سکواڈ میں برقرار رہیں …

کینبرا۔28نومبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)نے ایشیز سیریز کےدوسرے ٹیسٹ کےلیے سکواڈ کا اعلان کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انگلینڈکے خلاف برسبین ٹیسٹ کے لیے سکواڈ میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور پیٹ کمنز کو مکمل فٹنس کے لیے مزید دو ہفتے مل گئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز سکواڈکے ساتھ برسبین میں موجودہوں گے اور تیاریاں جاری رکھیں گے، عثمان خواجہ سکواڈ میں برقرار رہیں گے اور انہیں ٹیسٹ سے قبل فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ میزبان آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کےدرمیان دوسرا ایشیز ڈےنائٹ ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سےشروع ہوگا۔پیٹ کمنز نے حال ہی میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور ٹریننگ کی، جہاں انہوں نے سٹینڈ ان کپتان سٹیون سمتھ کے ساتھ بائولنگ کی۔ پیٹ کمنز اب برسبین روانہ ہوں گے اور پیر کو دوبارہ بولنگ شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

توقع ہے کہ وہ تیسرے ٹیسٹ میں ایڈیلیڈ میں واپسی کریں گے، جس سے انہیں مکمل تیاری کے لیے دو ہفتے کا وقت مل جائے گا۔گزشتہ ٹیسٹ میں پیٹھ کی تکلیف کے باوجود عثمان خواجہ سکواڈ میں برقرار ہیں۔ دوسری جانب ٹریوس ہیڈ نے اوپننگ پوزیشن میں 83 گیندوں پر 123 رنز بنا کر اپنی قابلیت ثابت کی ہے، جس کے بعد اس پوزیشن کو مستقل کرنے کے امکانات پر بحث جاری ہے۔

پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں، برینڈن ڈوگیٹ، جنہوں نے پچھلے ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں، ممکنہ طور پر اسکواڈ میں شامل رہیں گے، جن کے ساتھ مچل سٹارک اور سکاٹ بولینڈ شامل ہوں گے ۔

آسٹریلوی ٹیم آئندہ اتوار کو برسبین پہنچے گی ۔برسبین ٹیسٹ کے لئے آسٹریلیا کا سکواڈ سٹیون سمتھ (کپتان)، سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لابوشین، نیتھن لیون، مائیکل نیسر، مچل سٹارک، جیک ویذرالڈاور بیو ویبسٹرپر مشتمل ہے۔

مزید خبریں