ایشین ترقیاتی بنک کے ڈائریکٹر جنرل برائے پی ایس او ڈی مائیکل بیرو کی منیلا میں بینک کے 51ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔05مئی (اے پی پی)ایشین ترقیاتی بنک ( اے ڈی بی )کے ڈائریکٹر جنرل برائے پرائیوٹ سیکٹر آپریشن ڈیپارٹمنٹ(پی ایس او ڈی)مائیکل بیرو نے کہا ہے کہ اے ڈی بی پاکستان میں نجی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے جلد اسلام آباد میں نیا ڈسک قائم کرے گا۔لائن لاسز پر قابو پانے کی غرض سے اے ڈی بی پاکستانی سمارٹ میٹرنگ سیکٹر منصوبے کیلئے 40لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔یہ بات …

اسلام آباد ۔05مئی (اے پی پی)ایشین ترقیاتی بنک ( اے ڈی بی )کے ڈائریکٹر جنرل برائے پرائیوٹ سیکٹر آپریشن ڈیپارٹمنٹ(پی ایس او ڈی)مائیکل بیرو نے کہا ہے کہ اے ڈی بی پاکستان میں نجی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے جلد اسلام آباد میں نیا ڈسک قائم کرے گا۔لائن لاسز پر قابو پانے کی غرض سے اے ڈی بی پاکستانی سمارٹ میٹرنگ سیکٹر منصوبے کیلئے 40لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو منیلا میں اے ڈی بی کے 51ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر پریس بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں میں پاکستان کے بارے میں منفی تاثر کو زائل کرنے کی غرض سے اے ڈی بی پرائیوٹ سیکٹر انوسٹمنٹ میں اضافے کیلئے جلد اسلام آباد میں اپنے کنٹری آفس میں نیا ڈسک قائم کرے گا۔مائیکل بیرو نے کہا کہ پاکستان کے پاس شاندار مارکیٹ ،بالخصوص توانائی سیکٹر اور انفراسٹرکچر موجود ہیں اور پی ایس او ڈی پاکستان میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پر راغب کرنے کی غرض سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں