ایشین سٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر مندی رہی

ہانگ کانگ ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں منگل کو مجموعی طور پر مندی چھائی رہی جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی امریکی ڈیٹارپورٹ اور امریکا کینیڈا بات چیت پر نظر ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 10.48 پوائنٹ (0.05 فیصد) کمی کے ساتھ 22696.90 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 2.07 پوائنٹ کمی کے ساتھ 1717.24 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس کاروباری سرگرمیوں …

ہانگ کانگ ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں منگل کو مجموعی طور پر مندی چھائی رہی جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی امریکی ڈیٹارپورٹ اور امریکا کینیڈا بات چیت پر نظر ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 10.48 پوائنٹ (0.05 فیصد) کمی کے ساتھ 22696.90 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 2.07 پوائنٹ کمی کے ساتھ 1717.24 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر 93.36 پوائنٹ (0.34 فیصد ) گر کر27619.18 پوائنٹ رہا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.08 پوائنٹ کم ہوکر 2720.65 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 0.60 پوائنٹ کمی کے ساتھ 1448.33 پوائنٹ رہا۔