ٹوکیو ۔ 21 فروری (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جولائی کے لیے سودے 1.2 ین بڑھ کر 183.8 ین (1.72 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں مارچ کے لیے خام ربڑ کے سودے 0.3 امریکی سینٹ کمی کے ساتھ …
ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو ۔ 21 فروری (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جولائی کے لیے سودے 1.2 ین بڑھ کر 183.8 ین (1.72 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں مارچ کے لیے خام ربڑ کے سودے 0.3 امریکی سینٹ کمی کے ساتھ 143.80 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔









