ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ٹوکیو ۔ 11 جون (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔ٹوکیو کمیوڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 1.4 ین کم ہوکر 205 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 180 یوان (25.97 ڈالر) اضافے کے ساتھ 12290 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جولائی کے لیے سودے 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 154.8 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔