ٹوکیو۔ 07نومبر(اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخ گزشتہ تین ماہ کی بلند سطح پر آگئے ہیں۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج (ٹو کام) میں خام ربڑ کی سپلائی کے اپریل کے لیے سودے 0.5 ین اضافے کے ساتھ 178.4 ین (1.64 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں جنوری کے لئے سپلائی کے سودے 35 یوان اضافہ کے ساتھ12,110 یوان (1731 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے،ٹی …
ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
ٹوکیو۔ 07نومبر(اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخ گزشتہ تین ماہ کی بلند سطح پر آگئے ہیں۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج (ٹو کام) میں خام ربڑ کی سپلائی کے اپریل کے لیے سودے 0.5 ین اضافے کے ساتھ 178.4 ین (1.64 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں جنوری کے لئے سپلائی کے سودے 35 یوان اضافہ کے ساتھ12,110 یوان (1731 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے،ٹی ایس آر 20 ربڑ کے نرخ 40 یوان اضافہ کے ساتھ 10,165 یوا فی ٹن رہے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 11295 یوان (1637 ڈالر) فی ٹن پر مستحکم رہے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج (سیکام) میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 135.4 یو ایس سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔








