ایشین چمپئن پاکستان انڈر 19ٹیم ستمبر میں سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی

پاکستان انڈر 19اور انگلینڈ انڈر 19کے درمیان سیریز 2سے 16ستمبر تک کھیلی جائے گی۔دورے میں ایک چار روزہ میچ اور چار ایک روزہ میچز شامل ہوں گے۔پاکستان انڈر 19اور انگلینڈ انڈر 19کے درمیان واحد چار روزہ میچ 2 سے 5 ستمبر تک آرنڈل میں کھیلا جائے گا

لاہور۔15مئی (اے پی پی):پاکستان انڈر 19اور انگلینڈ انڈر 19کے درمیان سیریز 2سے 16ستمبر تک کھیلی جائے گی۔دورے میں ایک چار روزہ میچ اور چار ایک روزہ میچز شامل ہوں گے۔پاکستان انڈر 19اور انگلینڈ انڈر 19کے درمیان واحد چار روزہ میچ 2 سے 5 ستمبر تک آرنڈل میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 9 ستمبر کو آرنڈل میں کھیلا جائے گا۔پاکستان انڈر 19اور انگلینڈ انڈر 19کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 12ستمبر کو گلڈفورڈ میں ہوگا۔

سیریز کے تیسرے اور چوتھے ون ڈے میچز 14 اور 16 ستمبر کو ورمزلے میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان انڈر 19نے دسمبر 2025میں دبئی میں بھارت کو 191رنز سے شکست دے کر اے سی سی مینز انڈر 19ایشیا کپ جیتا تھا۔پاکستان انڈر 19نے جنوری 2026 میں زمبابوے میں افغانستان اور میزبان زمبابوے پر مشتمل تین ملکی سیریز بھی اپنے نام کی تھی۔پاکستان انڈر 19نے رواں سال آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں پانچ میچز میں تین کامیابیاں حاصل کی تھیں۔