ایشین گیمز، چین نے کینو سپرنٹ میں 3 طلائی تمغے جیت لیے

جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایشیائی کھیلوں کے دوران جمعے کو مڈ آٹم فیسٹیول کے موقع پر چینی کینوئسٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینو سپرنٹ کے تینوں مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کر لیے۔شنہوا کے مطابق خواتین کے کائیک فور 500 میٹر فائنل میں یو شیمینگ، این مینڈائی، وانگ نان اور شین سییو پر مشتمل چینی ٹیم نے 1:33.784 کے وقت کے ساتھ پہلی …

ناگویا۔25ستمبر (اے پی پی):جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایشیائی کھیلوں کے دوران جمعے کو مڈ آٹم فیسٹیول کے موقع پر چینی کینوئسٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینو سپرنٹ کے تینوں مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کر لیے۔شنہوا کے مطابق خواتین کے کائیک فور 500 میٹر فائنل میں یو شیمینگ، این مینڈائی، وانگ نان اور شین سییو پر مشتمل چینی ٹیم نے 1:33.784 کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ازبکستان کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔

عالمی چیمپئن اور رواں سیزن میں مسلسل فتوحات حاصل کرنے والی اس چینی ٹیم کے لیے یہ فتح یادگار رہی، جبکہ اسی دن ٹیم کی کھلاڑی یوانگ نان کی سالگرہ اور مڈ آٹم فیسٹیول کا بھی دن تھا۔مردوں کے کینو سنگل 500 میٹر فائنل میں پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ جی بوین نے 1:47.338 کا وقت کے ساتھ اپنے ازبکستان کے حریف کو شکست دی اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح خواتین کے کینو ڈبل 500 میٹر فائنل میں سن مینگیا اور ما یانان کی جوڑی نے 1:54.700 کے وقت کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

یہ جوڑی اس سے قبل 2018 کے جکارتا ایشیائی کھیلوں میں بھی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ کھلاڑیوں نے اس فتح کو مڈ آٹم فیسٹیول کے موقع پر اپنے ملک کے نام وقف کیا۔ دن کے چوتھے مقابلے یعنی مردوں کے کایاک ڈبل 500 میٹر میں جنوبی کوریا نے 1:31.859 کے وقت کے ساتھ جاپان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا۔