ایف آئی اے انکوائری میں گوجر خان میڈیکل سنٹر سے وابستہ ڈاکٹر کے خلاف انسانی سمگلنگ اور فراڈ کے الزامات ثابت

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی جانب سے کی گئی انکوائری میں گوجر خان کے سابقہ زارا میڈیکل سنٹر سے وابستہ ڈاکٹر زاہد اور صغریٰ زاہد کے خلاف انسانی سمگلنگ اور فراڈ کے الزامات ثابت ہوگئے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان میاں بیوی نے 2022 میں گوجرانوالہ کے رہائشی محمد ایوب خان کو دھوکہ دیتے ہوئے وعدہ کیا …

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی جانب سے کی گئی انکوائری میں گوجر خان کے سابقہ زارا میڈیکل سنٹر سے وابستہ ڈاکٹر زاہد اور صغریٰ زاہد کے خلاف انسانی سمگلنگ اور فراڈ کے الزامات ثابت ہوگئے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان میاں بیوی نے 2022 میں گوجرانوالہ کے رہائشی محمد ایوب خان کو دھوکہ دیتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے اس کی اہلیہ اور تین بچوں سمیت مزید 10 افراد کو پرتگال بھجوا کر وہاں ملازمت اور رہائش کا بندوبست کریں گے۔ اس مقصد کے لیے ملزمان نے مختلف اوقات میں بینک ٹرانزیکشنز اور نقد رقم کی صورت میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 26 لاکھ روپے وصول کیے۔

انکوائری کے دوران شکایت کنندہ محمد ایوب خان اور گواہان رضوان طفیل اور خورشید احمد کی موجودگی میں یہ انکشاف ہوا کہ ملزمان نے رقم وصول کرنے کے باوجود نہ تو متاثرہ خاندان کو بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی وعدے کے مطابق کوئی سہولت فراہم کی جبکہ رقم بھی واپس نہیں کی گئی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان میاں بیوی گوجر خان، لاہور اور دیگر علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی فراڈ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔