ایف آئی اے اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے درمیان منی لانڈرنگ کی روک تھام اور موثر کاروائی کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):ایف آئی اے اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے درمیان منی لانڈرنگ کی روک تھام اور موثر کاروائی کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔مفاہمتی یادداشت پر ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی منی لانڈرنگ ونگ ڈاکٹر اکبر ناصر خان اور ایس ای سی پی کی جانب سے کمشنر عبد الرحمن وڑائچ نے دستخط کیے۔ایم او یو …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):ایف آئی اے اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے درمیان منی لانڈرنگ کی روک تھام اور موثر کاروائی کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔مفاہمتی یادداشت پر ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی منی لانڈرنگ ونگ ڈاکٹر اکبر ناصر خان اور ایس ای سی پی کی جانب سے کمشنر عبد الرحمن وڑائچ نے دستخط کیے۔ایم او یو کے تحت ایس ای سی پی منی لانڈرنگ سے متعلق تمام ریفرنسز براہ راست ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کو بھجوائے گی۔ایم او یو کے تحت ایس ای سی پی اسلام آباد میں منی لانڈرنگ ریفرل یونٹ کا قیام عمل میں لائے گا۔ منی لانڈرنگ ریفرل یونٹ کے ذریعے ایس ای سی پی منی لانڈرنگ کے تمام ریفرنسز ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کو بھجوائے گا ۔ ایس ای سی پی زیر تفتیش پرڈیکیٹ جرائم میں منی لانڈرنگ کے عنصر کی تفتیش کے تمام ریفرنسز ایف آئی اے کو ارسال کرے گی۔ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کے مابین یہ معاہدہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے عمل کو بروقت، شفاف، موثر اور پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس اقدام سے جرائم کی مالی ٹریل کو جانچنے اور غیر قانونی مالیاتی بہاؤ کو روکنے میں نمایاں پیش رفت ممکن ہوگی۔یہ اقدام ملک میں مالیاتی شفافیت کے فروغ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے کی منظم کوششوں کا مظہر ہے۔ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ ایس ای سی پی کے افسران کو منی لانڈرنگ تحقیقات اور جدید تحقیقاتی طریقہ کار پر خصوصی تربیت بھی فراہم کرے گا۔ٹریننگ میں ریفرل سسٹم، کیس مینجمنٹ، اور مالیاتی تجزیے کے جدید تقاضوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔مشترکہ تربیت سے اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے خلاف قومی سطح پر ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ایف آئی اے کی یہ کاوشیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی ہدایات اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔منی لانڈرنگ کی روک تھام، مالیاتی شفافیت، اور قومی سلامتی کے تحفظ کو ایف آئی اے اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے۔ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مزید خبریں